3 فروری، 2019، 1:39 PM

بھارت میں ٹرین حادثہ، 7 افراد ہلاک، 29 زخمی

بھارت میں ٹرین حادثہ، 7 افراد ہلاک، 29 زخمی

بھارت میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 7 مسافر ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 7 مسافر ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔ بھارتی ریاست بہار میں جوگ بنی سے آنند وہار کے درمیان سیمانچل ایکسپریس کی 11 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 7 مسافر ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے بوگیاں کاٹ کر مسافروں کو باہر نکالا، زخمیوں میں سے 11 کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم نریندرا مودی نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کو ہر ممکن امداد مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کے لیے 5 لاکھ فی کس کا اعلان کیا گیا ہے۔

صوبہ بہار کی حکومت نے ہلاک ہونے والے مسافروں کے ورثاء کے لیے 4 لاکھ فی کس اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار فی کس کا اعلان کیا ہے۔ یہ امدادی رقم محکمہ ریلوے کی جانب سے دی جانے والی امدادی رقم کے علاوہ ہے۔

News ID 1887830

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha